بلآخر صدر کو اپنی عوام سے اپیل کرنا پڑ گئی
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے عوام سے اپیل کہ ہے بجلی کا ’استعمال محدود‘ کر دیں۔ یہ اپیل ایسے وقت میں کی گئی ہے جب امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
صدر پزشکیان کا کہنا تھا: ’دشمن ہماری تنصیبات کو تباہ کر رہے ہیں اور ہمارا محاصرہ کر رکھا ہے تاکہ لوگ عدم اطمینان کا شکار ہو جائیں۔‘
انھوں نے مزید کہا: ’گھر میں اگر 10 بتیوں کے بجائے دو بتیاں جلائی جائیں تو اس میں کیا حرج ہے؟‘
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کی جانب سے ٹیلیگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں ایرانی بجلی کمپنی توانیر کے چیف ایگزیکٹو افسر نے بھی ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بجلی کے استعمال پر نظر رکھیں۔
